• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’وحدت القدس‘ کا اسرائیلی قانون ناقابل قبول، مزاحمت کریں : حماس رہنما

پیر 08-01-2018
in حماس
0
0Pala8106
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی شعبے کے رکن اور مرکزی رہنما ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی اور مغربی حصے کو یکجا کرنے کا قانون ناقابل قبول ہے۔ ان کی جماعت صیہونی ریاست کے اس اقدام کے خلاف بھی تحریک چلائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صلاح الدین بردویل نے صیہونی ریاست کے نام نہاد قوانین کے خلاف بیداری اور مزاحمت کی تحریک چلانے پر زور دیا۔

ایک بیان میں صلاح الدین بردویل کا کہنا تھا کہ اسرائیل نام نہاد قوانین کی آڑ میں ہماری سرزمین اور قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ہمارے پاس صیہونی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے جرات مندانہ مزاحمتی تحریک چلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

حماس رہنما نے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم نے وحدت القدس کے صیہونی قانون کو مسترد کردیا ہے۔ القدس کے مغربی اور مشرقی حصے کو یکجا کرنے کا قانون غیر آئینی اور غیرقانونی ہے اور ہم اسے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی قانونی جارحیت سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی طرف سےالقدس کو یکجا کرنے کی سازشیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری جانب امریکی حکومت نے القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے فلسطینی قوم کے خلاف دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.