• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کے بارے میں مصر نے "نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ مسترد کر دی

اتوار 07-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9786
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر نے اتوار کے روز امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” کی اُس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو ضمنی طور پر قبول کر لیا ہے۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ اُس کے پاس بعض آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں۔ یہ ریکارڈنگ مصری انٹیلی جنس کے ایک افسر اشرف الخولی کی آواز میں ہے جس میں اس کے ساتھ مصر کے تین ٹاک شو پریزینٹرز عزمی مجاہد، سعید حساسین اور مفید فوزی بھی شامل ہیں۔ گفتگو میں الخولی مذکورہ افراد پر زور دے رہا ہے کہ وہ اس موقف کی ترویج کریں کہ بیت المقدس کے بجائے رام اللہ شہر کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کیا جائے۔

مصری ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ میں محض دعوے کیے گئے ہیں اور یہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اِفشا کی گئی باتوں پر مشتمل ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تین پریزنٹروں میں سے مفید فوزی کئی سالوں سے کوئی ٹی وی پروگرام پیش نہیں کر رہے ہیں، سعد حساسین واشنگٹن کی جانب سے اعلانِ قُدس کے فیصلے سے کئی ہفتے قبل ہی اپنا ٹی وی پروگرام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔

میڈیا پرسن عزمی مجاہد اس بات سے انکار کر چکے ہیں کہ وہ اشرف الخولی نامی کسی شخص کو جانتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں مذکورہ شخص کا مصری انٹیلی جنس سے تعلق ہونے کا کوئی ادنی ثبوت تک پیش نہیں کیا گیا۔

مصری ایوان صدر نے باور کرایا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے قاہرہ کا موقف وہ ہی ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا ہے۔

مصر اپنی وزارت خارجہ سمیت کئی اداروں کے بیانات کے ذریعے سرکاری طور پر یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ مصر نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں عرب لیگ کی جانب سے ایک قرارداد بھی پیش کی تھی جس میں بیت المقدس شہر کی پوزیشن کو ضرر نہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی ویٹو کے سبب یہ قرارداد منظور نہ کی جا سکی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کے بارے میں مصر نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مسترد کر دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.