مقبوضہ غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پراسرائیلی ریاستی دہشت گردی، صیہونی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دورانÂ صیہونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میںÂ کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقامات پر نکالی جانے والی پُرامن ریلیوں پر صیہونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ آتشیں اسلحے سے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے نعلین میں صیہونی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔
قلقیلیہ میں عوامی مزاحمتی کمیٹی کے رابطہ کارمراد اشتیوی نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ کفر قدوم کے مقام پر نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کفر قدوم میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ بارش کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔
