• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصالحت تزویراتی فیصلہ،اسے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بردویل

جمعہ 05-01-2018
in حماس
0
0Pala9770
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے مرکزی رہنما صلاح الدین بردویل نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام سازشوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصالحت ایک تزویراتی فیصلہ ہے جسے کھوکھلے اقدامات اور اعلانات سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی کامیابی اور درست سمت میں آگے لے جانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

بردویل نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں ملازمین کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی انتظامی کمیٹی فروری کے اوائل میں اپنا کام کرنا ختم کردے گی۔

غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کو 50 میگاواٹ بجلی بحال کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت رام اللہ حکومت کی طرف سے ادا نہیں کی جا رہی۔ بجلی کے بلز غزہ کے شہریوں کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ فلسطینی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ نے چند روز قبل وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ غزہ کے عوام سے بجلی کے بل جمع کرے۔

صلاح الدین بردویل نے کہا کہ ہم نے رامی الحمد اللہ کو تجویز دی تھی کہ ہم 20 ملین شیکل کی رقم ادا کریں گے جب کہ فلسطینی اتھارٹی 10 فروری تک ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کردے۔ یا یہ بتائے کہ بجلی کے بلات اور تنخواہیں کی ادائیگی بھی فلسطین حکومت ہی کرے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں فلسطینی ملازمین کو کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 2500 شیکل کی رقم تنخواہوں کی صورت میں ادا کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.