مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوجی عدالت نے بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ جیھان محمد حشمیہ کو ایک صہیونی کو چاقو گھومپنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا کا حکم دیا۔خیال رہے کہ صیہونی فوج نے الحشمیہ کو 30 دسمبر 2016ء کو بیت المقدس میں قلندیا کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے زخمی کردیاتھا۔ کئی ماہ تک اسے اسپتال میں رکھا گیا جہاں اس کے زخموں کا علاج کرایا گیا۔
اسیرہ حشمیہ پر قلندیہ چیک پوسٹ کے قریب ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کا الزامÂ ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت 10 بار ملتوی کی گئی۔ آخر کار عدالت نے اسے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
