• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ننھی فلسطینی بچی جوصہیونی چیک پوسٹوں کی بھینٹ چڑ گئی

اتوار 31-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9700
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط ہمہ نوع عذابوں اور مصائب میں چپے چپے پر قائم کی گئی چیک پوسٹیں بھی شامل ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں فلسطینی قوم کے لیے عذاب سے کم نہیں جو فلسطینیوں میں موت بانٹنے کا موجب بن رہی ہیں۔

صیہونی فوج کی طرف سے قائم کی گئی چیک پوسٹوں کے نتیجے میں جان کی قربانی دینے والے فلسطینیوں میں 9 سالہ ذیب لولح دلال بھی شامل ہیں۔ صیہونی چیک پوسٹوں نے اس ننھی کلی کی بھی جان لے لی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ المناک واقعہ دو روز قبل غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں عورتا کے مقام پر پیش آیا۔ ننھی دلال متعدد امراض کا شکار تھی اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے لیے اس کے والد ذیب لولح نے سرتوڑ کوشش کی۔ وہ بیٹی کو لے کر رفیدیا اسپتال کی طرف چل پڑا مگر راستے میں قائم کی گئی ایک چیک پوسٹ پرصیہونی فوج نے اسے روک لیا۔ ذیب لولح نے بیٹی کی کیفیت بھی بیان کی درندہ صفت صیہونی فوجیوں سے کہا کہ وہ اسے اسپتال جانے دیں مگر انسان دشمن وحشیوں نے ننھی بچی کی حالت زار پرکوئی رحم نہ کھایا۔ اسے ایک چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ وہ دوسرے راستے سے اسپتال کی طرف جانے لگا مگر دوسری جگہ بھی اسے روک لیا گیا۔

دلال کے والد نے بتایا کہ وہ گھر سے بچی کو لے کر عورتا چیک پوسٹ پر پہنچا۔ اس کی بچی ذہنی طور پربھی معذور تھی۔ عورتا چیک پوسٹ سے گذرنے کے لیے اس نے صیہونی فوج سے بار بار اپیل کی۔ صیہونی فوجیوں نے اسے وہاں سے گذرنے نہ دیا گیا۔ قابض فوجیوں نے اسے حوارہ چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردیا۔ جب وہ بچی کو لے کر حوارہ چیک پوسٹ پر پہنچا تو وہ بھی بند تھی۔

اس ساری آمدو رفت میں اس کے گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ جب وحوارہ چیک پوسٹ پر پہنچے تو وہاں قریب ہی فلسطینی مظاہرہ کررہے تھے۔ اس دوران صیہونی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

لولح نے کہا کہ اس کی بچی کی موت کا ذمہ داراسرائیلی فوج ہے جس نے اسے بچی اسپتال نہیں پہنچنے دی۔

انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے کے بعد جب وہ بچی کو لے کر اسپتال پہنچے اور بچی کو ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے اس کے فوت ہونے کی تصدیق کردی۔

شہیدہ کے چچا عبدالناصر لولوح نے ان کے بھائی کی یہ اکلوتی بیٹی اور تین بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کی جانب سے ان کے خاندان کو مسلسل زیرعتاب رکھا جاتا ہے۔ ان کے خلاف کریک ڈاؤن، جیلیں اور گرفتاریاں معمول کی بات ے۔

نابلس میں فلسطینی معذوروں کے گروپ معاویہ منیٰ نے کہا کہ دلال کی شہادت صیہونی ریاست کا فلسطینی قوم کے خلاف ایک نیا قتل کا جرم ہے۔ دلال کو دانستہ طور پر شہید کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک معذور اور انتہائی تشویشناک حالت میں بیماری کا شکار بچی کو اسپتال پہنچانے کی اجازت نہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست کسی انسانی یا اخلاق اصول کی پابند نہیں۔ دو گھنٹے تک ان کی ایمبولینس کو روکے رکھنا مجرمانہ اور وحشیانہ فعل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.