• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن پر کنٹرول کے لیے ’لیکوڈ‘ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

بدھ 27-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5924
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی شدت پسند حکمراں مذہبی صیہونی جماعت ’لیکوڈ‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کشیدگی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں مکمل بالادستی حاصل کرنے کی سازشیں شروع کردی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’لیکوڈ‘ پارٹی کے سیکڑوں رہنماؤں نے جماعت کی مرکزی قیادت سے ہنگامی اجلاس بلانے اور غرب اردن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کے مطابق ’لیکوڈ‘ کے سرکردہ  رہنماؤں نے مرکزی قیادت اور وزیراعظم نیتن یاھو سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے پر غور کے لیے جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب کریں۔

ٹی وی رپورٹ کے پارٹی دستور کے مطابق لیکوڈ کے ارکان جماعت کے ہنگامی اجلاس کی طلبی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ لیکوڈ وزیراعظم نیتن یاھو اور پارلیمانی بلاک کو کنیسٹ میں غرب اردن پر کنٹرول کے لیے قانونی سازی پر مجبور کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’لیکوڈ‘ کے سرکردہ رہنماؤں اور ارکان سمیت 900 اہم شخصیات نے جماعت کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تمام افراد نے ایک مشترکہ مطالبے پر دستخط کیے ہیں جس میں جماعت کی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ القدس اور غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب حال ہی میں امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس اقدام کے بعد امریکا اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان رابطے معطل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن پر کنٹرول کے لیے ’لیکوڈ‘ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.