الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت ’عوفر‘ بے زیرحراست فلسطینی نوجوان کوÂ اورشہید فلسطینی محمد القفیہ کے بھانجے کو معاذ خالد الفقیہ کو دو سال قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی معاذ خالد الفقیہ کو گذشتہ روز فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔
معاذ الفقیہ پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن محمد القفیہ کو چھپانے میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ محمد الفقیہ پر الزام تھا کہ اس نے جولائی 2016ء کو غرب اردن میں فائرنگ کرکے ایک یہودی ربی کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج القفیہ کے تعاقب میں تھی۔ اسے ایک مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا۔
گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے محمد الفقیہ کے الخلیل شہر میں صوریف کے مقام پر واقع گھر کا محاصرہ کیا انہیں گھر میں گھس کر گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔
