• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں متعین امریکی سفیر نے اپنی حکومت سے کیا مطالبہ کیا؟

جمعرات 28-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6344
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنے والے علاقوں بالخصوص غرب اردن کے لیے ’مقبوضہ‘ علاقوں کی اصطلاح استعمال کرنا چھوڑ دے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی سفیر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں کو ’مقبوضہ‘ اور اسرائیل کو ان علاقوں پر ’قابض‘ کی اصطلاح استعمال نہ کرے۔ سرکاری دستاویزات سے بھی قابض اور مقبوضہ کی اصطلاح ختم کرکے اس کی جگہ’غرب اردن کی اراضی‘ کی اصطلاح استعمال کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں متعین امریکی سفیر نے امریکی وزارت خارجہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ فلسطین کے حوالے سے اپنی دستاویزات میں اسرائیل کو ’قابض‘ ریاست قرار دینے کی اصطلاح کو تبدیل کرتے ہوئے فلسطینی اراضی یا غرب اردن کی اراضی کی اصطلاح استعمال کرے۔

ڈیوڈ فریڈ مین نے گذشتہ دنوں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں پر تسلط قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کو قابض قرار دینا غلط ہے کیونکہ اسرائیل غرب اردن کے کل دو فیصد علاقے پر اپنا کنٹرول رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سفیر کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی سفیر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دیا ہے جس پر شدید عالمی رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل میں متعین امریکی سفیر نے اپنی حکومت سے کیا مطالبہ کیا؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.