• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمت کار کو اسرائیلی وزیر دفاع کا پھانسی دینے کا مطالبہ

جمعرات 28-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6127
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’7‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ’حلمیش‘ صیہونی کالونی میں چاقو کےحملے میں صیہونی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز عبرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے فلسطینی مزاحمت کار 19 سالہ عمر العبد کو تین صیہونی آباد کاروں کو چاقو کے وار سے ہلاک  کرنے کے الزام میں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ رام اللہ کے جنوب مغربی قصبے کوبر سے تعلق رکھنے والے انیس سالہ عنر العبد نے 21 جولائی 2017ء کو ’حلمیش‘ صیہونی کالونی میں گھس کر چاقو کے وار کرکے تین صیہونی جنہم واصل اور ایک کو شدید زخمی کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حملہ آور عمر العبد کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی جاری ہے موجودہ پالیسی کے تحت اسے کئی بار عمر قید کی سزا کا امکان ہے۔ تاہم صیہونی وزیر دفاع اور شدت پسند صیہونی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے العبد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل بدھ کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے لائبرمین کی جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کی طرف سے پیش کیے گئے ایک مسودہ قانون پر بحث شروع کی ہے جس میں صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.