• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگی جرائم کی تحقیقات سے اسرائیلی فرار کے خلاف درخواست

پیر 25-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9650
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی چار تنظیموں نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عالمی عدالت سے شکایت کی گئی ہے کہ صیہونی ریاست جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کے بجائے مجرمان کو تحفظ دینے اور حقائق کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے پریس کو جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی فوج داری عدلات کے پراسیکیوٹر جنرل اور ’آئی سی سی‘ کے ارکان کو الگ الگ شکایات پہنچائیں، جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگی جرائم میں ملوث صیہونیوں کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کریں، نیز صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ جنگی جرائم میں ملوث فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت میں انسانی حقوق گروپوں کا اقدام صیہونی ریاست کو جنگی جرائم کی تحقیقات میں فرار سے روکنا، جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف اور قانون کے کٹہرے میں لانا اور مظلوم فلسطینی قوم کو انصاف فراہم کرنی کی مساعی کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2014ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ ان جرائم کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات عالمی عدالت انصاف کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں المیزان، ضمیر برائے انسانی حقوق اور الحق فاؤنڈیشن کی طرف سے عالمی عدالت میں 369 جنگی جرائم کی شکایات درج کرائی ہیں۔ یہ شکایات سنہ 2014ء کی غزہ جنگ کے بعد درج کرائی گئی تھیں۔ ان میں سے بعض شکایات پر عالمی عدالت نے اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا مگر بہت سی شکایت پرہنوز عمل درآمد باقی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سال گذر جانے کے بعد بھی کسی اسرائیلی جنگی مجرم کے خلاف کوئی کارروائی نہ تو اسرائیل کی جانب سے کی گئی اور نہ ہی عالمی عدالت نے کوئی نوٹس لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنگی جرائم کی تحقیقات سے اسرائیلی فرار کے خلاف درخواست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.