الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مظاہرین نے شہر کو مقبوضہ بیت المقدس سے ملانے والی شاہراہ ٹائر جلا کر بند کردی، جس کے نتیجے میں کئی گھنٹے تک دو طرفہ ٹریفک بند رہی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشتعل فلسطینی مظاہرین نے الخلیل اور القدس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ’شاہراہ 60‘ دو طرفہ ٹریفک کے لیے ٹائر جلا کر بند کردی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں اوراسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ مشتعل مظاہرین نے صیہونی آباد کاروں کے زیراستعمال مرکزی شاہراہ بند کردی جس کے نتیجے میں صیہونی آباد کاروں کو سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی شہریوں نے بتایا کہ شاہراہ 60 بیت امر اورالعروب کیمپ کے درمیان کئی گھنٹے تک بند رہی۔ اس دوران صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دونوں طرف لگی رہیں۔
