• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلمان حکمرانوں نے القدس کے معاملے میں کچھ نہیں کیا:امام قبلہ اوّل الشیخ محمد سلیم

ہفتہ 23-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9620
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کےامام وخطیب الشیخ محمد نے گذشتہ روز قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کےعظیم الشان اجتماع سے خطاب میں بیت المقدس کے معاملے میں عرب اورمسلمان حکمرانوں کے کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک اور عرب دنیا کے حکمران بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپناتے تو آج امریکا کو القدس اسرائیل کے حوالے کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ عرب اور مسلمان ممالک کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں دشمن ہم سے القدس چھین رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس پر فلسطینی قوم اور پوری دنیا میں عوام کا سڑکوں پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا نے امریکی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

الشیخ محمد سلیم نے فلسطینی قوم کے تمام نمائندہ طبقوں پر اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں نے قضیہ فلسطین کے معاملے میں مذمت کے سوا کچھ نہیں کیا۔ حکمرانوں سے زیادہ فلسطینیوں کی حمایت عوامی حلقوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جمعہ کی نماز سے قبل اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے حرم قدسی کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں مگر 45 ہزار فلسطینی اسرائیلی فوج اور پولیس کی کھڑی کردہ رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اوّل پہنچنے اور نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.