• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس مشرق وسطیٰ میں جنگ اور امن کی کلید ہے: ریاض المالکی

جمعہ 22-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9600
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے تحفظ اور اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے اقدامات روکنے کے لیے قرارداد پر رائے شماری امریکا کے ساتھ دشمنی نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ فلسطینی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس مشرق وسطیٰ میں جنگ اور امن کی کنجی ہے۔

ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے جنرل اسمبلی میں فلسطین اور القدس کے حق میں قرارداد پر رائے دی ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر کے عوام اور حکومتیں القدس کے بارے میں فلسطینیوں کے موقف کی تائید کرچکے ہیں۔

انہوں نے عرب ممالک، اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ اور غیر جانب دار گروپ کی طرف سے اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن منعقد کرانے کا مطالبہ کرنا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی عمدہ مثال ہے۔ ہم یو این کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر ان گروپوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں القدس سے متعلق قرارداد کو امریکا کی طرف سے ویٹو کیے جانے کے بعد مناسب اقدام کیا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور اسرائیل کی خدمت کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس کے بارے میں بہت سے مذاہب من گھڑت کہانیوں پر یقین رکھتے ہیں جب کہ عالمی اجماع القدس کے تاریخی مقدس اسٹیٹس کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے القدس کے حوالے سے عالمی قوانین کا احترام کرنے کے مطالبات نظر انداز کیے اور اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس مشرق وسطیٰ میں جنگ اور امن کی کلید ہے: ریاض المالکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.