رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے 25 سالہ ایک فلسطینیÂ زخمی دو شیزہ کو کئی روز حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی دو شیزہ اسماء کمال حمد وریدات کو اسرائیل فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں رام اللہ سے حراست میں لیا تھا۔گرفتاری کے بعد اسے زخمی حالت میں ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد اسے رام اللہ کے میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا۔
وریدات کو اسرائیلی فوج نے دس دسمبر کو رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے حراست میں لیا تھا۔
