• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

منگل 19-12-2017
in فلسطین
0
0Pala6303
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جبکہ صیہونی حکومت نے منگل کے روز بھی غزہ پر فضائی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس کے قریب بیت فوریک پر حملہ کر دیا جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

صیہونی حکومت نے بیت لحم کے جنوب مشرق میں صیہونی آبادی کے علاقے کفار الداد میں فلسطینیوں کے داخل ہو جانے کی خبر ملنے کے بعد اس علاقے میں اپنے فوجیوں کو چوکس کر دیا۔

ادھر جنین کے جنوب مغرب میں عرابہ اور بیت المقدس میں ابودیس کے علاقے میں بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد سے غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقے فلسطینیوں کے احتجاجات اور صیہونی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے میدان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز بھی غزہ کو اپنی فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کا اعلان، مشرق وسطی کے نام نہاد امن کے عمل کا اختتام اور غرب اردن و بیت المقدس کی آزادی کے ل‍ئے انتفاضہ کی وسیع کارروائیوں کا آغاز ثابت ہو گا۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے بعض عرب ممالک کی جانب سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مسئلہ فلسطین سے چشم پوشی کئے جانے پر سخت خبردار کیا ہے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطین کے بارے میں بعض عرب ملکوں کے مواقف تبدیل ہو گئے ہیں اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ وہ ضمنی جنگوں اور اندرونی بحرانوں پر مسئلہ فلسطین کو قربان کرنے کے لئے آمادہ ہو گئے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دنیائے عرب کی اسی بگڑتی ہوئی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس کے بارے میں جنون میں آ کر فیصلہ کیا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف محاذوں پر سخت جدوجہد کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کا عمل روکنے کے بارے میں تحریک حماس کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ کوئی بھی بین الاقوامی یا عرب فریق، مسئلہ فلسطین کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.