• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی تحریک اسیران کا ریکارڈ تلف کرنے کی اسرائیلی سازش

منگل 19-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9567
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس میں قائم فلسطینی اسیران تحریک کے ریکارڈ سینٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسٰی قراقع نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس میں قائم القدس یونیورسٹی کے’ابو جہاد مرکز برائے امور اسیران‘ پر دھاوا بولا۔ صیہونی فوج نے وہاں پر موجود دوران اسیری جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کے حوالے سے تیار کردہ ریکارڈ اور ان کی تصاویر پھاڑ ڈالیں۔

عیسیٰ قراقع نے اسرائیلی فوج کے بیت المقدس میں فلسطینی اسیران تحریک کے آرکائیو مرکز پر دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی ریاست کی کھلم کھلا بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قوم سے خوف زدہ ہے۔ اس کا اندازہ بیت المقدس میں فلسطینی شہداء واسیران کے ریکارڈ مرکز پردھاوے اور وہاں پر موجود شہدائے تحریک اسیران کے ڈیٹا کی تباہی سے بھی ہوتا ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں گذشتہ روز زخمی فلسطینی  بچے14 حامد المصری کی اسرائیلی جیل کی اسپتال میں سرجری کی گئی۔ آخری وقت تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق حامد المصری بے ہوش تھا تاہم اس کی حالت بہ تدریج بہتر ہو رہی تھی۔

کلب برائے اسیران کے مندوب رائد محامید نے اتوار کے روز زیرحراست فلسطینی لرکے حامد المصری سے اسرائیل کے شنایڈر چلڈرن اسپتال میں عیادت کی تھی۔ اس وقت بھی اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ محامید کا کہنا ہے کہ المصری کی گردن کی مزید دو بار سرجری کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ بارہ دسمبرکو اسرائیلی فوج نے حامد المصری کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گولیاں لگنے سے اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اور ایک آنکھ بھی ضائع ہوچکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.