غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کے روز بیت القمدس کے دفاع کے لیے احتجاجی مظاہروں کے دوران صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں اور خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت کے منصب پر فائز ہونے والے محمد امین عقل، باسل ابراہیم، یاسر سکر اور ابراہیم ابو ثریا کا خون تحریک انتفاضہ آزادی القدس کےلیے ایندھن ثابت ہوگا۔ ان کا شہداء کا خون پورے فلسطین میں قابض صیہونیوں کے خلاف آتش آگ کا شعلہ اور فشاں بن جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاع القدس کے لیے غزہ، البیرہ اور عناتا میں چار فلسطینیوں کی شہادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی اور مقدات کے دفاع کی جنگ میں پوری فلسطینی قوم جسد واحد کی طرح ہے۔
حماس نے انتفاضہ آزادی القدس کے دوسرے جمعہ کے موقع پر پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہروں پرقوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا القدس کے دفاع کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم اپنے سلب کیے گئے حقوق واپس لینے، القدس کو آزاد کرانے کے لیے اپنے مشن میں کامیاب ہوگی۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کو انتفاضہ آزادی القدس کے دوسرے جمعہ کے موقع پرÂ فلسطین بھر میں احتجاج کیا گیا۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے صیہونی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
