• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 4 فلسطینی شہید 600 زخمی

ہفتہ 16-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9537
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ / غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں چار فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں ، مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انتفاضہ آزادی القدس ریلیاں  نکالی گئیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد سے فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان  کئی مقامات پر تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقوں میں جمعہ کی نماز کے فورا بعد فلسطینی شہریوں نے سڑکوں کو رخ کرتے ہوئے امریکی فیصلے اور اسرائیلی تسلط کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے صیہونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مزید بتایا کہ غزہ کی مقبوضہ علاقوں سے ملحقہ سرحد پر دو مختلف مقامات پر فلسطینی مظاہروں پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی شناخت 23 سالہ یاسر شکر اور 29 سالہ ابراہیم ابو ثریا کے نام سے کی گئی ہے۔ ابراہیم کا دھڑ ایک پچھلی جنگ میں پہلی کٹ گیا تھا، مگر وہ اپنی معذوری کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوا اورالقدس پر اپنی جان قربان کردی۔

کل شام کو بیت المقدس میں عناتا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے باسل مصطفیٰ محمد اسماعیل سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

رام اللہ کے شمالی علاقے البیرہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے محمد امین عقل نامی نوجوان شدید زخمی ہوا۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ عقل نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔

غرب اردن میں مظاہروں کے دوران 370 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ ان میں سے 103 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے سے264 دھاتی گولیوں اور 100 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے دس روز قبل نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں اور فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے پر مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ پورے عالم اسلام میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 4 فلسطینی شہید 600 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.