غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) Â مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح کراسنگ‘ کو کلÂ ہفتے سے سوموار تک تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رفح گذرگاہ کا کنٹرول گذشتہ ماہ کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ گذرگہ کو پندرہ نومبر تک مستقل بنیادوں پر کھول دیا جائے گا۔مصری حکام نے 25 نومبر کو رفح گذرگاہ کو تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیاتھا مگر جزیرہ سیناء کی العریش مسجد میں نمازیوں کے قتل عام کے واقعے کے بعد رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔
