• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے یوم تاسیس میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

جمعہ 15-12-2017
in حماس
0
0Pala9517
0
SHARES
7
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کے الکتیبہ اسکوائر پر منعقدہ تقریب میں شرکت کر کے حماس کے قیام کی تیسویں سالگرہ کا جشن منایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہینہ نے اپنی تنظیم کے تیسویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس سرزمین فلسطین میں استقامت اور مزاحمت کے فطری تسلسل کا نام ہے۔

القدس کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ فیصلے کے بعد فلسطین اور بیت المقدس کا معاملہ ایک بار پھر عالم اسلام کے مرکزی اور بنیادی مسئلے میں تبدیل ہو گیا ہے اور نئی تحریک انتفاضہ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کو بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے سے پسپائی پر مجبور کرنے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر پوری توانائیوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل نام کا کوئی ملک موجود ہی نہیں ہے کہ کسی شہر کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔

اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر اپنی تنظیم کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ تحریک حماس اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ان کی تنظیم امریکی صیہونی سازش کے مقابلے کی غرض سے خطے میں ایک مضبوط اور طاقتور اتحاد کے قیام کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے عربوں اور مسلم اقوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی خاطر اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس میں متحد ہو جائیں۔

اسما‏عیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس اندرون ملک قومی آشتی کی خواہاں ہے ہم چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف ٹھوس اور مشترکہ موقف اپنانے کے لیے قومی آشتی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور تحریک انتفاضہ کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ ہر جمعے کو دنیا کے مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے جائیں اور امریکہ کی جانب سے فیصلہ واپس لیے جانے تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کو اپنا تیسواں یوم تاسیس منایا اور غزہ کے الکتیبہ اسکوائر پر ہونے والی پروقار تقریب، مزاحمت ہمارا انتخاب اور وحدت ہمارا راستہ ہے ، کے نام سے منعقد کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے یوم تاسیس میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.