• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی القدس بارے فرانسیسی امن فارمولہ نکام بنانےکی ہدایت

جمعرات 14-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5890
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو جو ملک کے وزیرخاجہ بھی ہیں نے مقبوضہ بیت المقدس کےحوالے سے فرانس کی طرف سے پیش کردہ امن فارمولے کو مسترد کرنے سفارتی مہم شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں کو فوری برقی پیغامات جاری کیے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فرانس اور دوسرے یورپی ملکوں کو القدس کے حوالے سے آج جمعہ کو کسی نئے اقدام سے روکیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یورپی ملکوں میں تعینات اسرائیلی سفیروں سےکہا گیا ہے کہ وہ یورپی قیادت سے ملاقاتیں کریں اور انہیں آج جمعہ کو فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور بیلیجیم کے وزیراعظم شارل میشل کی القدس کو فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا مشترکہ کا دارالحکومت بنانے کی کوششوں سے روکیں۔

یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرانس اور بیلجیم کی طرف سے القدس کے حوالے سے کسی نئے فارمولے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد سے روکیں، جس میں القدس کو اسرائیل اور فلسسطین کا مشترکہ دارالحکومت بنانے اور القدس میں صیہونی آبادی کاری روکنے کا مطالبہ کیا جائے۔

نیتن یاھو کی طرف سے یہ یورپی ملکوں میں متعین سفیروں کو یہ ہدایات ان کی پیرس میں 22 یورپی وزراء خارجہ سے ہونے والی ملاقات کے محض چند روز بعد جاری کی گئی ہیں۔ تین روز پیشتر نیتن یاھو نے فرانس کے دورے کے دوران صدر میکروں اور بائیس یورپی وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اسرئیلی وزیراعظم نے یورپی ملکوں کا دورہ اس وقت کیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب میںوجود امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے احکامات دیے تھے۔

نیتن یاھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس بارے فیصلے پریورپی ملکوں کو اعتماد میں لینے اور انہیں ٹرمپ کے اقدام کی حمایت پر قائل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں نے نیتن یاھو سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ٹرمپ کو کئی بار ایک منفرد اور نئے امن فارمولے کی تجویز پیش کرچکے ہیں۔ فرانس کا مجوزہ امن فارمولہ اب تک کے تمام فارمولوں سے منفرد ہے۔ اس نئے فارمولے سے ان کا فارمولہ ایک زلزلہ برپا کردے گا مگر اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

اسی ضمن میں آج جمعہ کو فرانسیسی صدر اور بیلجیم کے وزیراعظم خصوصی ملاقات کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد فرانس کی طرف سے القدس کے مستقبل کے حوالے سے کسی نئے امن فارمولے کا بھی امکان ہے۔

فرانس کی طرف سے القدس کے حوالے سے نیا امن فارمولہ استنبول میں ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے۔ استنبول کانفرنس میں عالم اسلام نے صدر ٹرمپ کے اقدام کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.