• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

1000فلسطینی شخصیات کا پینس سے ملاقات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

منگل 12-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9490
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک ہزار سرکردہ شخصیات نے صدر محمود عباس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ مشرق وسطیٰ کے موقع پر ان سے ملاقات کا بائیکاٹ کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں قائم جامعہ الامہ میں سیاسیات کے شعبے کے ڈین پروفیسر عدنان ابو عامر نے بتایا کہ فلسطین کی سرکردہ سماجی اور علمی شخصیات نے ایک پیٹشن پر دستخط کیے ہیں جس میں صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس آئندہ ہفتے اسرائیل اور فلسطین کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار بو عامر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکیوں کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ رکھنا مناسب نہیں۔

پٹیشن میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی نائب صدر کا رام اللہ میں استقبال سے انکار کردے اور کھل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا تھا جس کے بعد فلسطین میں اس اقدام پر شدید رد عمل پایا جا رہا ہے۔

اسی تناظر میں امریکی نائب صدر مائیک پنس آئندہ چند روز میں اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فلسطینی تحریک فتح کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا رام اللہ میں استقبال نہیں کیا جائے گا تاہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سرکاری سطح پر اس حوالے سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.