رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنے والا دور انتہائی خطرناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ، عرب اور مسلم ممالک کی قیادت کو امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کے حوالے سے فیصلے پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ ایک بیان میں کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ القدس فلسطین کا بنیادی قضیہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ القدس کو لاحق خطرات کےحوالے سے مصر میں کانفرنس طلبÂ کی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی صدر محمو عباس، اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
نبیل ابو ردینہ نے عرب ممالک اور مسلمان حکومتوں پر زور دیا کہ وہ القدس کے معاملے میں متفقہ اور جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا صدر مقام قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
