• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی غرب اردن،القدس میں کریک ڈاؤن، کئی فلسطینی زیرحراست

پیر 11-12-2017
in فلسطین
0
0Pala6722
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور القدس میں اسرائیلی فوج کی آج سوموار کو گھرگھر تلاشی کی مہم کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اوراسلامی جہاد کے رہنما اور سابق اسیر خضرعدنان سمیت چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں زیادہ تر سابق اسیران شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں وعادی الفارعہ سمیت کئی دوسری کالونیوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار بھی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے الحارہ الیاسمینیہ، کمرشل مارکیٹ، شہداء چوک، مسجد البیک اور مسجد الحنبلی اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت علاء ابو شمط، براء ازحیمان، محمد صالح حمدان اور بہاء غسان دوقان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

نابلس میں بیت فوریک پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی اور سڑکوں پر ناکے لگا کر فلسطینیوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

ادھر جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ خضرت عدنان کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے فوری بعد الشیخ خضر عدنان نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم اور بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں کے خلاف تلاشی کی مہم جاری رہی جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی غرب اردن،القدس میں کریک ڈاؤن، کئی فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.