• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے، سید علی سیستانی

ہفتہ 09-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9413
0
SHARES
0
VIEWS

بغداد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عراق کے نامور عالم سید علی سیستانی نے بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کئے جانے اور تمام مسلمانوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ متحد ہو جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

عراق کے نامورعالم سید علی سیستانی نے جمعرات کے روز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے اس فیصلے سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور عربوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

آپ نے تاکید کی کہ اس قسم کے فیصلوں سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے اور بیت المقدس ایک مقبوضہ شہر ہے جسے فلسطین کو واپس کئے جانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر بغداد میں امریکی سفیر ڈگلس سیلیمن کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

حزب حکمت ملی عراق کے سربراہ عمار حکیم اور صدر گروپ کے سربراہ مقتدا صدر نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملکوں اور مسلمانوں کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کئے جانے اور اس سلسلے میں برتی جانے والی لاپرواہی پر سخت خبردار کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے، سید علی سیستانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.