• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی نائب صدر سے ملاقات نہ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو انتباہ

جمعہ 08-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9411
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مزید اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں پر اترآئی ہے۔ فلسطینیی اتھارٹی کی طرف سے القدس پر اپنے رد عمل کے طور پر امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات سے انکار پر امریکا کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نائب صدر کا استقبال نہ کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور فلسطینی اتھارٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

خیال رہے کہ فلسطینی جماعت فتح کے ایک سینئیر عہدہ دار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا اب فلسطین میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک سینیر رہنما جبریل رجوب نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ ’’صدرمحمود عباس ان سے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں ان کے حالیہ بیانات کی بنا پر ملاقات نہیں کریں گے‘‘۔

تاہم خود صدر محمود عباس یا ان کے ترجمان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ اگر محمود عباس اور مائیک پینس کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کی جاتی ہے تو اس کے ’’ردعمل مسائل‘‘ پیدا ہو جائیں گے اور اس کے منفی مضمرات ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو خود امریکا کی برسوں پرانی پالیسی کو تیاگتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے خلاف فلسطینی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی نائب صدر سے ملاقات نہ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو انتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.