شیکاگو – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی عوام کے حقوق کے حامی امریکی شہریوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شیکاگو میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اے بی ٹی این ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ میں بتایا کہ بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے شیکاگو کی سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی۔اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام شیکاگو میں جسٹس فار فلسطین نامی اتحاد نے کیا تھا۔
مظاہرے کے شرکا نے ٹرمپ کے فیصلے کو صیہونیوں کے لئے ان کی حمایت کا کھلا ثبوت قراردیا۔ دنیا کے بہت سے ملکوں میں ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔