• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

56 صیہونی مسجد اقصیٰ میں داخل، قبلہ اوّل کی بے حرمتی جاری

منگل 05-12-2017
in فلسطین
0
0Pala6565
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز56 صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران  چھ سو صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اس دوران صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے چار محافظوں کو حراست میں لے لیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی فلسطین کے شہر اللد میں تلاشی کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی وکلاء کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے چارمحافظوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے چار محافظوں لوئی ابو السعد، احمد ابو علیا، فادی ابو میزر اور قاسم کمال کو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔ بعد ازاں ابو السعد کو ایک اور تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا جب کہ دیگر تین محافظوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا ہے کہ سوموار کو56 صیہونی آبادکاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔  صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.