غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقی ملک صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات سے انکار کردیا جس پر فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خیر مقدم کا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ قرن افریقہ میں امن کے فقدان کے باوجود صومالی صدر نے نیتن یاھو کے سامنے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہوکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایتÂ پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم صومالی صدر کے جرات مندانہ اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور صومالی حکومت اور قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے بھی صومالی صدر محمد عبداللہ فرماجو کے مجرم نیتن یاھو سے کینیا میں ملاقات سے انکار کرکے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
خیال رہے کہ کینیا میں نو منتخب صدر کی تاج پوشی کی تقریب میںÂ نتین یاھو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر صومالیہ کے صدر بھی موجود تھے تاہم انہوں نےÂ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات سےانکار کردیا تھا۔
