• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کی بندر بانٹ کے چونکا دینے والے سعودی منصوبے کا انکشاف!

منگل 05-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9356
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینی صدرمحمود عباس اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل کا ایک نیا فارمولہ پیش کیا گیا تھا۔ یہ فارمولہ سعودی عرب کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جس میں بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے بجائے نواحی علاقے ابو دیس کا اس کا دارالخلافہ قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے ذرائع ابلاغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے ’صدی کی ڈیل‘ کے منصوبے میں مجوزہ فلسطینی ریاست کا نیا نقشہ شامل ہے۔

دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کےترجمان نبیل ابو ردینہ نے خبر رساں ادارے’معا‘ سے بات کرتے ہوئے ابو دیس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی تجویز کی تردید کی ہے۔ البتہ فلسطینی اتھارٹی نے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

امریکی اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر محمود عباس کے سامنے تجویز پیش کی کہ وہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کریں اور مقبوضہ بیت المقدس کا مطالبہ ترک کردیں۔

اس نئے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بعض علاقوں کو فلسطینی ریاست میں شامل کیا جائے گا۔ غرب اردن کے بہت سے علاقے اسرائیل کا حصہ قرار دیے جائیں گے، جب کہ فلسطینیوں کو بھی غرب اردن کے علاقوں میں مکمل اختیارات کے بجائے محدود اختیارات حاصل ہوں گے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا کوئی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا اور مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جائے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ابو دیس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے کی تجویز شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔

اخباری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو بعض مطالبات سے دست برداری پر مالی فواید فراہم کیے جائیں گے اور معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ غزہ کی پٹی کےعلاقے کو مصر کے جزیرہ نما سیناء تک وسیع کیا جائےگا۔ اس کے بدلے میں غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں اپنی جگہ قائم رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور فلسطینی حکومت کے ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فلسطین کی اس نئی بندر بانٹ کی تصدیق کی۔ رپورٹ کے مطابق اس حیران کن تجویز پر امریکی  عہدیدار بھی ششدر رہ گئے اور انہوں نے اسے امریکی صدر کی’خدمت‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب اس منصوبے کا علم واشنگٹن میں امریکی عہدیداروں کو ہوا تو وہ اس پر برہم ہوئے اور کہا کہ سعودی ولی عہد کیسے امریکی صدر کی نیابت میں مشرق وسطیٰ کے لیے کوئی نیا فارمولہ پیش کرسکتے ہیں۔

بعض امریکی عہدیداروں نے اس فارمولے کوتشویش کی نگاہ سے دیکھا اور حکومت سے اس کی وضاحت مانگی ہے جب کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے مشیر نے سعودی امن فارمولے کو ’اسرائیل کا من پسند‘ فارمولہ قرار دیا اور کہا ہے کہ فلسطینی اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر محمود عباس کو مذکورہ منصوبے کو دو ماہ کے اندر اندر قبول کرنے کی مہلت دی اور کہا کہ اگر وہ اس منصوبے کو قبول نہیں کرتے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔ امریکی اخبار نے بھی اس امن فارمولے کو اسرائیل کی طرف داری پر مبنی قرار دیا ہے

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی بندر بانٹ کے چونکا دینے والے سعودی منصوبے کا انکشاف!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.