• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کو لاحق خطرات پر غور کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

منگل 05-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9350
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر کی طرف سے متوقع طور پرمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے امکانات پرغور کے لیے منگل کو مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کی زیرصدارت اجلاس میں بیت المقدس اور اس کے تقدس کو لاحق خطرات پرغور کیا جائے گا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون حسام زکی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس منگل کو قاہرہ میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس بیت المقدس کو امریکا کی طرف سے ممکنہ اقدامات اور ان کے نتائج میں لاحق خطرات پرغور وخوض کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے گذشتہ روز فلسطینی قیادت سے ملاقات کے دوران القدس کے بارے میں ممکنہ امریکی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی تیاری شروع کی ہے۔ امکان ہے کہ وہ آئندہ بدھ کو اپنےخطاب میں القدس کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کی طرف سے القدس کے بارے میں ممکنہ فیصلے کے خلاف فلسطین سمیت عرب اور مسلمان ممالک کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کو لاحق خطرات پر غور کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.