اریحا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے مشرقی علاقے اریحا میں گذشتہ روز فوجی جیپ کے حادثے کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجیÂ شدید زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اریحا میں جیپ الٹنے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کوÂ مختلف درجوں کے زخم آئے ہیں۔ زخمی فوجیوں کو ایمبولینس کی مدد سے بیت المقدس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔یہ واقعہ شمال مغربی اریحا کے شمال مغربی علاقے النویعمہ میں بائی پاس روڈ 90 پر پیش آیا۔ فوج نے حادثے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
