• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے محافظ سمیت تین فلسطینی گرفتار

جمعرات 30-11-2017
in فلسطین
0
0Pala6655
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ’باب السلسلہ‘ کے قریب سے مسجد کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینی محافظ حمزہ نمر کو اس سے قبل متعدد مرتبہ قبلہ اوّل سے بے دخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے حمزہ النمر کو گذشتہ اتوار کو حراستی مرکز میں طلب کیا تھا تاہم انہیں سوموار کے روز اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ایک ماہ تک نہیں آئیں گے۔

ادھر بیت المقدس میں سلوان قصبے سے دو فلسطینی نوجوانوں 19 سالہ علاء توفیق ابو تایہ اور 26 سالہ طارق سعادہ العباسی کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ابو تایہ کو عین اللوزہ کالونی اور سعادہ العباسی کو کروم قمر کالونی سے حراست میں لیا ہے۔

قبل ازیں بدھ  کی شام 14 سالہ  قصی وسیم ابو رموز اور 14 سالہ احمد محمد محمود  کو راس العامود کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں بچوں کو اسکول سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.