• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حماس اور فتح انتظامی امور حکومت منتقل کرنے میں تاخیر پر متفق

جمعرات 30-11-2017
in غزہ
0
0Pala9304
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح نے قومی مصالحتی معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی میں انتظامی امور کل یکم دسمبر کو قومی حکومت کے سپرد کرنے میں چند روز کی تاخیر پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ میں دونوں جماعتوں کے ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فتح نے مصالحتی معاہدے کے نگران مصر کی درخواست پر انتظامی معاملات حکومت کے حوالے کرنے کے لیے مزید دس روز کی تاخیر پر اتفاق کیا ہے۔ 10 دسمبر تک فلسطینی قومی حکومت کو تمام اختیارات تفویض کردیئے جائیں گے۔

قبل ازیں غزہ میں حماس اورفتح کی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مصری سیکیورٹی وفد اور نائب وزیراعظم زیاد ابو عمرو نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد تحریک فتح کے رہنما فائز ابو عیطہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بیان پڑھ کر سنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے مصر کی تجویز پر انتظامی امور اور وزراتوں کے تمام اختیارات دس دسمبر تک حکومت کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ابو عیطہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں کے پاس قومی مصالحت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ہمیں ہرصورت میں مصالحت کو کامیاب بنانا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے رکن جمیل مزھر نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں نے حکومتی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے کے لیے دس روز کی تاخیر کا اعلان اس لیے کیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو ختم  اور قومی مصالحت کو مستحکم کیا جاسکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور فتح انتظامی امور حکومت منتقل کرنے میں تاخیر پر متفق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.