رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے’ریمون‘ نامی جیل میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی قیدی زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی بری تعداد نے ’ریمون‘ جیل پر دھاوا بولا۔ صیہونی فوجی اہلکار قیدیوں کے کمروں میں جا گھسے اور قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا۔ کئی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے’وفا‘ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین سے تعلق رکھنے والے فراس خلیلیہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور غیرانسانی سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی فوج کی غیر انسانی سرگرمیوں سے انہیں تحفظ دلائیں۔
