• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے قریب مشقیں کسی نئی اسرائیلی جنگ کا پیش خیمہ ہے؟

پیر 27-11-2017
in غزہ
0
0Pala9277
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر نئی فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں کے ذریعے اسرائیلی فوج کی جنگی استعداد کو بڑھانانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی ریاست کی طرف سے بہ ظاہر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر کسی نئی فوج کشی کے لیے تیار نہیں تاہم تین ہفتے قبل غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر بمباری میں 12 فلسطینی مجاھدین کی شہادت کے بعد حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے کل اتوار کی شام سے غزہ کے اطراف میں مشقیں شروع کیں۔ یہ مشقیں جمعرات تک جاری رہیں گی۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر 2017ء کو غزہ کی پٹی کےعلاقے دیر البلح میں ایک سرنگ پر حماس اور اسلامی جہاد کے بارہ کارکنان کی شہادت دراصل غزہ پرحملے کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور نام نہاد صیہونی ریاست کےدرمیان قائم کردہ حفاظتی باڑ اور سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ اسرائیلی فوج اور سیاسی قیادت کو بارہ فلسطینیوں کی شہادت کےبعد مجاھدین کی طرف سے اس جرم کا انتقام لیے جانے کا ڈر ہے اور اس خوف نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر راکٹوں سے دفاع کے لیے تیار کردہ ’آئرن ڈوم‘ سسٹم بھی نصب کردیا ہے۔ اس کے علاوہ صیہونی آباد کاروں کی غزہ کے قریب سیاحتی سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اگر فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی تو فوج بھرپور جنگ پر مجبورہوجائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے قریب مشقیں کسی نئی اسرائیلی جنگ کا پیش خیمہ ہے؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.