• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کے ہاتھوں اغواء دو فلسطینی بدستور لاپتہ

پیر 27-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9271
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اغواء کیے گئے دو فلسطینی نوجوانوں کو غائب کیے 36 دن گذرنے کے بعد بھی ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں دونوں اسیران کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہیں۔ اغواء کئے گئے فلسطینی نوجوانوں کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں نوجوانوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی میں ان کی مدد کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 36 روز قبل دو فلسطینی نوجوانوں محمد رزق ھماش اور ابراہیم حسن عبد ربہ کو الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

صیہونی فوج کی طرف سے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو بتیح تکفا نامی ایک ٹارچر سیل میں رکھا گیا تھا تاہم اب ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔

دونوں اسیران کے اہل خانہ نے فلسطینی محکمہ امور اسیران اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مغوی شہریوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی میں ان کی مدد کریں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے دونوں فلسطینی اسیران کے  وکلاء کو بھی ان سے نہیں ملنے دیا گیا۔

درایں اثناء فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نہتے فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ نہتے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے کرانہیں بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کے ہاتھوں اغواء دو فلسطینی بدستور لاپتہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.