• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی عوام کی استقامت ایک تہذیب میں تبدیل ہوگئی ہے، حماس

بدھ 15-11-2017
in حماس
0
0Pala6167
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ استقامت فلسطینی عوام کی ایک تہذیب اور کلچر میں تبدیل ہوچکی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہا کہ استقامت فلسطینی عوام کی ایک تہذیب اور کلچر میں تبدیل ہوچکی ہے اور حماس نے استقامت کوکسی ایک جماعت کے کارنامے تک ہی محدود نہیں رہنے دیا بلکہ اس کو فلسطینی عوام کی زندگی کا حصہ اور کلچر بنادیا ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ استقامت کا راستہ روکنے اور فلسطین کے مسلح گروہوں کو نہتا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ غلط خیالوں میں ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ استقامتی تحریک انتہائی قوی اور طاقتور ہے۔ حماس کے ترجمان اور سینیئر رہنما نے کہا کہ حماس کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگی اور ہمیشہ اپنے اس اصول پر باقی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پوری سرزمین فلسطین آزاد نہیں ہوجاتی تحریک حماس فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔ حماس کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس تحریک نے شہید عزالدین قسام بریگیڈ تشکیل دی ہے کہاکہ کہ قسام بریگیڈ صرف ایک فوجی بازو نہیں ہے بلکہ ایک مکمل فوج ہے جس کا کام فلسطینی سزمین کو آزاد کرانا ہے۔

انہوں نے حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والے حالیہ مفاہمتی سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ حماس کی کوشش ہے کہ وہ قومی اور داخلی سطح پر تعلقات کو محفوظ رکھے اور ساتھ ہی وہ قومی آشتی کے عمل کو پورا کرنے کی اپنی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.