فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں سوموار کودن کے پہلے حصے میں دسیوں صیہونیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مسجد اقصیٰ کے ’باب السلسلہ‘ کے باہر صیہونی آباد کاروں اشتعال انگیز حرکات کیں جس پرفلسطینی شہری سخت مشتعل ہوگئے تاہم صیہونی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں کو صیہونیوں کےقریب آنے سے روک دیا۔
خیال رہے کہ قبلہ اوّل کی بے حرمتی اور نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی حرمت کی پامالی صیہونی اشرار کا معمول بن چکا ہے۔ مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی اسرائیل کی سرکاری سرپرستی اور پولیس و فوج کی مکمل نگرانی میں ہوتی ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 562 صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر عبادت کی آڑ میں بے حرمتی کی۔ قبلہ اوّل پردھاوے بولنے والوں میں 147 صیہونی طلباء بھی شامل تھے۔
