• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شہداء فلسطین کے لواحقین تک رقوم روکنے کے لیے کمیٹی قائم

اتوار 12-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے یورپی یونین کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو جاری کی گئی رقوم فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔’ پاور گول‘ کے نام سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا بنیادی مقصد یورپی یونین کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو دی گئی رقوم اسرائیل کے خلاف حملے کرنے والے فلسطینی شہداء اور اسیران کے خاندانوں تک پہنچنے سے روکنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ نئی کمیٹی ’صہیونیت کیمپ‘ کے رکن ایلیٹ نخمیاس فاربین کی تجویز پرقائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں ’لیکوڈ‘ کے رکن امیر اوحانا، ’فیوچر پارٹی‘ کے حاییم یلین’کلنا‘ کے میراف بن اری، جیوش ہوم کے شمولی معلم، شایی کے یعقوب مرگی اور یسرائیل بیتنوکے عودید فورر شامل ہوں گے۔

صہیونی رکن کنیسٹ نحمیاس فاربین نے اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی 4.5 ملین یورو کی ماہانہ رقوم کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے اہل خانہ تک منتقلی سے متعلق جمع کردہ اعدادو شمار کی روشنی میں کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دائیں اور بائیں بازو کے آباد کاروں کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہے کہ فلسطینی اس وقت تک امن عمل کو آگے بڑھانا چاہیں گے جب تک  ڈونر ممالک بالخصوص یورپی ملکوں کی طرف سے یہودیوں کے ’قاتلوں‘ کو دی جانے والی رقوم پر روک نہ لگائے جائے اور وہ رقوم عام فلسطینیوں تک نہ پہنچائی جائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہداء فلسطین کے لواحقین تک رقوم روکنے کے لیے کمیٹی قائم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.