جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی تلاشی کی کارروائیوں کےدوران کم سے کم آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ سے اسرائیلی فوج نے دو سگے بھائیوں سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے نحالین کے مقام سے چار فلسطینی گرفتار کرلیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کو بیت لحم میں قائم ایک صیہونی کالونی میں داخلے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
