غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک میراتھن سپورٹس ایونٹ کے دوران آہنی کرین زمین پر آ گری جس کے نتیجے میں کم سے کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ کرین حادثہ مغربی غزہ میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینیوں کی بڑی تعداد میراتھن سپورٹس کے لیے جمع تھی۔ کرین کے حادثے میں بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
