سنتیاگو – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لاطینی امریکا کے ملک چلی میں فلسطین نیشنل بنک کی پہلی برانچ قائم کی گئی ہے۔ چلی میں نہ صرف فلسطین نیشنل بنک کی پہلی شاخ ہے بلکہ کسی عرب ملک کی چلی میں یہ پہلا بنک ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چلی میں فلسطین نیشنل بنک کی برانچ کی افتتاحی تقریب میں فلسطین مانیٹری اتھارٹی کے گورنر عزام الشواء اور فلسطین بنک کے ڈائریکٹر جنرل ھاشم الشواء نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ھاشم الشواء نے کہا کہ فلسطین نیشنل بنک کی ایک شاخ دبئی میں بھی قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاطینی امریکا میں یہ پہلی فلسطینی بنک کی شاخ ہے۔ ان دونوں برانچوں کے قیام سے فلسطینی معیشت کو فروغ دینے اور فلسطین میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ چلی میں فلسطین نیشنل بنک کی برانچ نہ صرف فلسطین بلکہ کسی عرب ملک کی پہلی برانچ ہے۔
