• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کالونیوں کی دو سڑکوں کی توسیع کے لیے 20 کروڑ شیکل مختص

بدھ 08-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9166
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں قائم صیہونی کالونیوں کو ملانے والی دو شاہراہ کی توسیع کے لیے 200 ملین شیکل کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منظور کردہ رقم سے نہ صرف دو اہم شاہراہ کی تعمیرنو کی جائے گی بلکہ سڑکوں پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

عبرانی اخبار کے مطابق حکمران جماعت لیکوڈ کے ارکان کنیسٹ کے ایک حالیہ اجلاس کے دوران غرب اردن میں قائم کردہ کالونیوں کے لیے رقم کی منظوری میں تاخیر پر سخت شور شرابہ کیا گیا۔ اجلاس مین وزیراعظم نے حوارہ بائی پاس روڈ اور شاہراہ 446 کی توسیع کے لیے مزید دوسو ملین شیکل کی رقم منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ سنہ 2019ء کے مالی سال کے بجٹ کے لیے 60 کروڑ شیکل کی رقم مختص کی جائے گی۔ اس رقم سے سڑکوں کی کشادگی، موبائل فون سروسز اور روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی کالونیوں کے آباد کاروں کی طرف سے سڑکوں پر حفاظتی تدابیر نہ ہونے پر احتجاج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

احتجاج کرنےوالی ایک صیہونی خاتون نے کہا کہ اس کا بیٹا فلسطینیوں کی سنگ باری میں زخمی ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وعدے اور بیانات بہت ہوگئے اب ہمیں عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے سڑکوں پر رات کے وقت روشنی کا انتظام کرنے اور دیگر حفاظتی انتظامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حکومت انہیں تحفظ فراہم نہیں کرتی تو اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی طرف سے مزید حملوں کا سامنا رہے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.