• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عبادت کی آڑ میں 2500 ناپاک صیہونیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی

منگل 07-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9161
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران عبادت کی آڑ میں 2500 صیہونی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل سوموار کو 64  اور اتوار کے روز 190 صیہونیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دو ماہ کے دوران 4 ہزار سے زائد صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی ہے۔ کل سوموار کو دن کے پہلے وقت میں 49 اور دوسرے وقت میں 15 صیہونیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار کو دن کے پہلے حصے میں دسیوں صیہونیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن کے دوسرے حصے میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرنے والوں میں اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسجد اقصیٰ کے ’باب السلسلہ‘ کے باہر صیہونی آباد کاروں اشتعال انگیز حرکات کیں جس پرفلسطینی شہری سخت مشتعل ہوگئے تاہم صیہونی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں کو صیہونیوں کےقریب آنے سے روک دیا۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران 4 ہزار کے قریب صیہونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

خیال رہے کہ قبلہ اوّل کی بے حرمتی اور نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی حرمت کی پامالی صیہونی اشرار کا معمول بن چکا ہے۔ مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی اسرائیل کی سرکاری سرپرستی اور پولیس و فوج کی مکمل نگرانی میں ہوتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعبادت کی آڑ میں 2500 ناپاک صیہونیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.