• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مذاکرات ناکام بنانا چاہتا ہے، فلسطین اتھارٹی

پیر 06-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9154
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی خودمختار انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اقدامات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ حکوت امن و صلح پر یقین نہیں رکھتی اور وہ بین الاقوامی اصول و ضوابط کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکام اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ صیہونی آباد کاری کا عمل تیز کیا جاسکے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی طور پر تادیبی و ظالمانہ اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر گلعاد اردان نے بیت المقدس کے قدیم علاقے میں فلسطینیوں پر نگرانی بڑھانے کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد چیک پوسٹ اور سیکورٹی مراکز کے ذریعے بیت المقدس کے قدیم علاقے اور باب العامود میں ایک سیکورٹی پٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

صیہونی حکومت کے اس ٹی وی کے مطابق آئندہ ایک ماہ میں چیک پوسٹ اور سیکورٹی مراکز قائم کر دیئے جائیں گے جس کے نتیجے میں چالیس کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے تاکہ فلسطینیوں کی ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت اس سے قبل بھی ان علاقوں میں دسیوں کیمرے نصب کر چکی ہے اور ایک چیک پوسٹ اس نے پہلے سے ہی قائم کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی، مقبوضہ بیت المقدس میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود فلسطینیوں کی کارروائیوں کو نہیں روک سکے ہیں اور ان علاقوں میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے مزید سیکورٹی بڑھائے جانے سے متعلق عمل میں لائے جانے والے اقدامات مزاحمتی قوتوں سے صیہونی حکومت کو لاحق خوف و ہراس کو ثابت کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل مذاکرات ناکام بنانا چاہتا ہے، فلسطین اتھارٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.