• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء کے جسد خاکی دشمن سے چھڑانے کی طاقت رکھتے ہیں:حماس

پیر 06-11-2017
in حماس
0
0Pala6574
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی تحویل میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس لینا مشکل نہیں۔ فلسطینی قوتیں اپنے شہداء کی واپسی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرنگ سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو نکال کر قبضے میں لینا بزدل دشمن کی ایک نئی چال ہے جس کا مقصد فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر نئی شرائط مسلط کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کے جسد خاکی تحویل میں لینا دشمن کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے سامنے اپنے عزائم میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی دشمن کے قبضے میں جانے سے فلسطینیوں کی مزاحمتی قوت اور جذبہ آزادی اور مضبوط ہوگا۔ فلسطینی قوم اپنے دیرینہ اصولوں، مزاحمت اور قوم کے دفاع کے لیے مزید تمام ذرائع اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے ایک سرنگ پر بم باری کے دوران شہید ہونے والے پانچ مزاحمت کاروں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔

صیہونی فوج نے 30 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس کے قریب دیر البلح میں ایک سرنگ پر بمباری کی تھی جس میں 8 فلسطینی مجاھدین شہید اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ سرنگ میں کام کرنے والے 5 مزاحمت کار لاپتا تھے۔ دو روز قبل اسلامی جہاد نے اپنے لاپتا کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کردی تھی۔ اسرائیلی فوج نے سرنگ میں پھنسے فلسطینیوں کی تلاش کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے سرنگ سے پانچ مزاحمت کاروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہداء کے جسد خاکی دشمن سے چھڑانے کی طاقت رکھتے ہیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.