مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبار ’یدیعوت واحرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں اسرائیلی فوج کے حامیوں کی جانب سے صیہونی فوج کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں 56 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے لیے سالانہ کی بنیادوں پرامریکا میں فنڈز جمع کرنے کی مہم چلائی جاتی ہے۔ رواں سال جمع ہونے والی رقم نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رواں سال مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ شیکل کی رقوم جو امریکی کرنسی میں پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنتی ہے جمع کی گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں اسرائیلی فوج کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام ریاست لاس اینجلس میں حاییم سبان نامی ایک صیہونی کاروباری شخصیت کی سرپرستی میں کیا گیا۔
تقریب میں امریکا اور اسرائیل سے 1200 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
سب سے زیادہ فنڈز ’اوراکل‘ نامی کمپنی کے بانی لاری ایلسن کی جانب سے دیا گیا جس کی مالیت 16.6 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ صیہونی ارب پتی ربی یحیال اکچن نے 5.5 ملین ڈالر کی رقم اسرائیلی فوج کے لیے عطیہ کی۔
دیگر ڈونرزمیں میں اداکار نولڈ شفازنگر، فیشن ماڈل گوانہ کروو، گریڈ پاٹلر اور ملیسا ریبرز شامل ہیں۔
