• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

گذرگاہیں حکومتی عمل داری میں دینے سےغزہ کا محاصرہ ختم ہوگا: یو این

جمعرات 02-11-2017
in غزہ
0
0Pala9106
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اندرونی گذرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کیے جانے سے غزہ پر عاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ایک پریس بیان میں اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ غزہ کی گذرگاہوں کا کنٹرول حکومت کے سپرد کیے جانے کا اقدام اہم پیشرفت ہے اور اس کے نتیجے میں غزہ پر مسلط اسرائیلی پابندیاں اٹھانے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

ملاڈینوف نے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام کو غزہ کی گذرگاہوں کا کنٹرول سنھبالنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فلسطینی جماعتوں حماس اور تحریک فتح کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے کے بعد یہ اہم پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ 12 اکتوبر 2017ء کو مصر کی ثالثی کے تحت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان ایک مصالحتی معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنی انتظامی کمیٹی ختم کرتے ہوئے تمام سرکاری اداروں کا انتظام فلسطینی قومی حکومت کے سپرد کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ کل یکم نومبر کو غزہ کی پٹی کی اندرونی گذرگاہ کا کنٹرول فلسطینی حکومت کے سپرد کردیا گیا جب کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول رواں ماہ کے وسط تک حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

یو این مندوب کا کہنا ہے کہ گذرگاہوں پر فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول سے اسرائیلی پابندیوں میں نرمی کی راہ ہموار ہگی۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں مدد ملے گی اور علاقے میں معاشی خوش حال آئے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.